فرانس کےجزیرے ایلے دی اولیرون میں ڈرائیور نے ہجوم پر کار چڑھا دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیور نے راہ گیروں اور سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے میں ملوث 35سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ اور مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور نے گاڑی میں موجود گیس سلنڈرز کوآگ لگانے کی کوشش بھی کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کو نشانہ بنایا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے مقامی پراسیکیوٹر ارناؤڈ لارائز کے حوالے سے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوٹر ابھی تک تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے۔


