اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

امریکا کے بعد فرانس نے بھی اسرائیل کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے بعد فرانس نے بھی اسرائیلی وزرا کے بیانات کی مذمت کر دی۔

فرانس نے اسرائیلی وزرا کے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کےبیانات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزرا کے بیانات اشتعال انگیز ہیں جس کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

فرانس نے اسرائیلی وزراء کی طرف سے فلسطینیوں کو غزہ سے زبردستی بے گھر کرنے اور یہودی آباد کاروں کو محصور علاقے میں واپس آنے کے لیے کیے گئے تبصروں کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیا ہے۔

فرانس کی وزارت خارجہ نے پیر کو بین گیویر کے بیان اور اتوار کو سموٹریچ کے بیان کے بعد ایک بیان میں کہا کہ فرانس اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹرچ اور قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بین گویر کے تبصروں کی مذمت کرتا ہے۔

غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرکے یہودیوں کو بسانے کا منصوبہ عیاں

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اعلانات سے باز رہے، جو غیر ذمہ دارانہ اور کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں۔

امریکا نے اسرائیلی وزرا کے شر انگیز بیان کے بعد دو ٹوک مؤقف میں کہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا فلسطینیوں کی سرزمین کے خلاف اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، غزہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزرا نے یہودی آباد کاروں کو محصور علاقوں پر قبضے کا کہا تھا۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں