مارسیلے: یوروکپ 2016 کے میچ میں فرانس نے دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلے کے بعد البانیہ کو دو،صفر سے شکست دے دی.
تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہرمارسیلے میں کھیلے جانے والے یوروکپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016 کےگروپ اے کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز ہوا تو دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے.
میچ میں پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، لیکن دوسرے ہاف میں میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل فرانس کے گریزمین نے گول کرکے اپنی ٹیم کو البنانیہ پر ایک گول کی برتری دلادی، میچ کے اضافی منٹ میں فرانس کی جانب سے دوسرا گول کر کے ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا گیا.
یاد رہےالبانیہ اپنا پہلا میچ سوئٹزرلینڈ سے بھی ہار چکاہے اب اسے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنےکےلیے اتوار کو رومانیا کو شکست دیناہوگی.