بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

گوگل پر اربوں روپے جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس نے معروف سرچ انجن گوگل پر اشتہاری پالیسی کے غلط استعمال کے جرم میں 220 ملین یورو (41 ارب پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا ہے کہ گوگل اپنے حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لے اپنی آن لائن اشتہاری سروسز کو فروغ دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اشتہاری پالیسی سے متعلق اصولوں پر نظرثانی کرے گا۔

- Advertisement -

گوگل پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ’ڈبل کلک‘ اشتہاری نیٹ ورک میں اشتہاری یا نشریاتی فرموں کے لیے پلیٹ فارم کی حیثیت کی حامل ضمنی کمپنی ایڈیکس کو امتیازات دئیے ہیں۔

علاوہ ازیں گوگل نے اپنی الفابیٹک کمپنی سے 2021 کی پہلی تہائی میں زیادہ تر اشتہارات سے 55.31 بلین یورو آمدنی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب گوگل یا فیس بک پر اشتہارات کو اپنے کنٹرول میں رکھنے اور من پسند کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام سامنے آیا ہے اس سے قبل یورپی یونین گوگل پر 4.3 ارب یورو کا جرمانہ عائد کر چکا ہے جب کہ فرانس پرائیویسی کے معاملے پر گوگل پر جرمانہ عائد کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں