اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

لبنان پر اسرائیلی حملے: فرانس کا سخت ردِعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے ناقابل برداشت ہیں، لبنان کو اسرائیلی حکومت کی جارحیت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو ہر صورت شامل کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ لبنان کو نشانہ بنانا حزب اللہ کو مزید مضبوط کریگا،اسرائیلی حملوں سے امریکا ایران جنگ بندی کوششوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے ناقابل برداشت ہیں، صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

دوسری جانب اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے بھی پوپ لیو کے خلاف ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے اور ٹرمپ کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے، جورجیا میلونی نے کہا کہ پوپ لیو کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں۔

ٹرمپ سے ڈرنے والا نہیں جنگ کے خلاف آواز اٹھاتا رہوں گا، پوپ لیو

رپورٹس کے مطابق میلونی کا کہنا تھا کہ پوپ کے لیے یہ معمول کی بات ہے کہ امن کی بات کریں اور ہر قسم کی جنگ کی مخالفت کریں۔

واضح رہے کہ اٹلی کی وزیراعظم خود بھی کیتھولک ہیں اور اٹلی میں دائیں بازو کی حکومت کی سربراہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں