اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

حماس غزہ پر دوبارہ قابض ہو رہی ہے، فرانس

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس نے کہا ہے کہ حماس غزہ پر دوبارہ قابض ہورہی ہے، حکومت نے زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سلامتی اور نظامِ حکمرانی کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد حکومتی ترجمان مود بریجون کا کہنا ہے کہ حماس ایک بار پھر غزہ اور اس کے اداروں پر قابض ہو رہی ہے اور اپنے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے، جب کہ امریکیوں کے تاثر نے اُسے یہ یقین دلایا کہ اسے علاقے میں استحکام قائم کرنے کے لیے کچھ وقت مل جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق فرانس کے حکومتی ترجمان نے کہا کہ اس صورتحال میں ضروری ہے کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیل سے غزہ کے لیے امدادی راستے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنے بیان میں صدر میکرون کا کہنا تھا کہ اسرائیل امدادی راستے فوری طور پر کھولے، صورتحال انتہائی نازک ہے جس کے لیے خوراک و ضروریات کی فوری فراہمی لازم ہے، غزہ میں انسانی امداد پہنچانا سب سے بڑا ہنگامی معاملہ ہے۔

فرانس کے صدر میکرون نے شہزادہ محمد بن سلمان کو فون بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینیوں کی تکالیف کے فوری خاتمے پر زور دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

عرب نیوز کا کہنا ہے گفتگو میں مختلف شعبوں میں تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں سلامتی اوراستحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا اور دو ریاستی حل پرمبنی منصفانہ امن کے حصول کیلئے عملی اقدامات پراتفاق کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں