نیویارک (25 ستمبر 2025): فرانس نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اس کے پاس جوہری معاہدے پر پہنچنے اور پابندیوں سے بچنے کے لیے اب بھی موقع ہے اور چند گھنٹے باقی ہیں۔
فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر امانویل میکرون نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پیزیشکیان کے ساتھ ایک ملاقات میں انھیں بتایا کہ تہران کے پاس خود کو پابندیوں سے بچانے کے لیے جوہری معاہدے پر پہنچنے کے لیے صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔
اس ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران کو ان شرائط کا جواب دینا چاہیے جو ہم نے مقرر کی ہیں، ان شرائط میں جوہری مقامات تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹروں کی مکمل رسائی، مخلوط مواد کے ذخائر کے بارے میں شفافیت اور مذاکرات کا فوری دوبارہ آغاز شامل ہے۔
ایران نے اسرائیلی جوہری منصوبوں اور تنصیبات کی خفیہ معلومات شیئر کردیں
دوسری طرف ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جون میں ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے سفارت کاری سے ایک سنگین غداری تھی، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے کبھی بھی جوہری بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کرے گا، اس حوالے سے انھوں نے مغربی ممالک کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
پیزیشکیان نے نیویارک میں مزید کہا کہ میں یہاں ایک بار پھر اس اسمبلی کے سامنے اعلان کرتا ہوں کہ ایران نے کبھی بھی جوہری بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کرے گا، ہم جوہری ہتھیار نہیں چاہتے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


