تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فرانس میں مسلمانوں پر حلال ٹیکس نافذ کرنے پر غور

پیرس: فرانس میں حکومت نے مساجد و مدارس کو بیرونی ٹیکس کی روک تھام کے لیے حلال ٹیکس کے نفاذ پر غور شروع کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ٹیکس مسلمانوں کی تنظیم خود اکٹھا کرے گی، اور رقم مساجد، مسلمانوں کے دیگر امور پر خرچ کی جائے گی۔

فرانس میں اکثر مساجد بیرونی فنڈنگ سے چلتی ہیں، جس پر فرانسیسی تھنک ٹینک نے حلال ٹیکس کے نفاذ کی سفارش کی ہے، جس کے تحت حلال مصنوعات، حج اور عطیات پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

فرانسیسی صدر میکرون کے زیر غور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے مسلمانوں پر نیا ٹیکس نافذ کیا جائے، جو مسلمانوں کی تنظیم خود اکٹھے کرے گی اور یہ رقم مسلمانوں کے مذہبی امور پر خرچ ہوگی۔

فرانسیسی قوانین کے مطابق مذہبی مقامات کے لیے سرکاری فنڈنگ استعمال نہیں کی جاسکتی ہیں، فرنچ مسلم کونسل ختم کرکے مسلم ایسوسی ایشن فار اسلام ان فرانس کے نام سے نئی تنظیم کے قیام کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس میں تشویش پائی جاتی ہے کہ بیرونی ممالک فنڈنگ سے مسجدیں چلائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے ملک میں انتہاپسندی پھیل رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -