فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ فرانس اور اس کے اتحادی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو فوجی تحفظ فراہم کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ یہ مشن ’مکمل طور پر دفاعی نوعیت‘ کا ہو گا جس کا مقصد کنٹینر جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کو محفوظ راستہ فراہم کر کے اہم سمندری گزرگاہ کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنا ہے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس مشرقی بحیرہ روم اور مشرقِ وسطیٰ میں 8 جنگی جہاز، 2 ہیلی کاپٹر بردار جہاز اور جوہری طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار جہاز شارل ڈی گول بھی بھیجے گا۔
فرانسیسی صدر نے اس اقدام کو ’غیر معمولی اقدام‘ قرار دیتے کہا کہ فرانس کا مقصد دفاعی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے سمندری راستوں کی آزادی اور خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔
ٹرمپ کا بیان! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور ایران کے جوابی میزائل و ڈرون حملوں کے بعد عملی طور پر بند ہو چکا ہے جس سے عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


