پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بناؤ سنگھار کے معاملے میں خواتین کو پیچھے چھوڑ دیا اور صرف تین ماہ کے اندر خوبصورت نظر آنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کردیے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے نئے صدر ایمانوئل کا میک اپ اسیکنڈل سامنے آیا ہے جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد قومی خزانے سے ہزاروں ڈالر اپنے بناؤ سنگھار پر خرچ کر ڈالے۔
ایمانوئل کو اقتدار سنبھالے ابھی صرف تین ماہ ہی ہوئے کہ انہوں نے قومی خزانے سے 30 ہزار ڈالر خرچ کردیے، انہوں نے میک اپ کے عوص یومیہ 330 ڈالر جبکہ ماہانہ 10 ہزار ڈالر خرچ کیے۔میک اپ اسیکنڈل سامنے آنے کے بعد فرانسیسی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
معروف فرانسیسی میک اپ آرٹسٹ نتاشا ایم اے کی جانب سے صدراتی محل کو دو بل ارسال کیے گئے، رسیدوں میں بتایا گیا ہے کہ صرف تین ماہ میں ایمانوئل کے بناؤ پر 26 ہزار یورو خرچ کیے گئے۔
ٹوئٹر پر آنے والا ردِ عمل
Emmanuel #Macron‘s €26,000 makeup scandal hides a much bigger blemish, by Molly Roberts https://t.co/29dhSMLx83#MakeUpGate #MacronMakeUp pic.twitter.com/khZMQKACev
— GNOpinion (@GNOpinion) August 27, 2017
Irony of our times, all the way through. Perfectly put -"reveals what’s rotten underneath instead of covering it up” https://t.co/Pr9PPlBmdo
— Maka Tsulukidze (@maka_tsulukidze) August 26, 2017
#news #fashion Trudeau is Still Hotter Than Macron: Notes on Le Scandal #glamour #makeup pic.twitter.com/Z8xT3x8ozh
— FlaShBloG © (@FlaShBloGWorld) May 8, 2017
پڑھیں: صدارتی انتخابات: ایمانویل میکرون فرانس کے کم عمر صدر منتخب
یاد رہے کہ رواں سال فرانس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایمانوئل میکرون نے لاپین کو واضح اکثریت سے شکست دے کر کم عمر فرانسیسی صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔