تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فرانس، برطانیہ اور جرمنی ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے پر متفق

لندن : برطانوی دفتر عظمیٰ سے جاری مشترکہ بیان میں فرانس،جرمنی اور برطانیہ نے کہا ہے کہ تینوں ممالک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر متفق ہیں، البتہ تہران کی حکومت سے خطے کو در پیش مسائل سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھی پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمینؤل مکرون نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے کے حوالے عالمی ممالک میں کی جانے والی بات چیت میں شامل کیا جائے۔

گذشتہ روز فرانسیسی صدر ایمینؤل مکرون اور ایرانی صدر مولانا حسن روحانی کی ٹیلی فون پر بات کے دوران حسن روحانی کا کہنا تھا کہ سات عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے پر کوئی بات چیت نہیں کی جاسکتی۔

برطانوی وزارت اعظمیٰ کے دفتر سے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے سربراہوں کے مشترکہ طور پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تینوں یورپی ممالک کی اعلیٰ قیادت ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے پر متفق ہے کیوں کہ موجودہ معاہدہ ہی تہران کو جوہری منصوبوں سے دور رکھنے میں مدد کرسکتا ہے۔

برطانوی دفتر عظمیٰ سے بیان جاری ہونے سے قبل فرنسیسی صدر مکرون نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے قیام سے روکنے کے لیے معاہدہ ہی واحد حل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاہدے میں توسیع اور ترامیم کی ضرورت ہے، البتہ یہ طے کرنا ضروری ہے کہ چھ عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا 2025 میں اختتام کے بعد کیا ہوگا۔

صدر مکرون کا کہنا ہے کہ معاہدے کے اختتام کے علاوہ ایران کو بیلسٹک میزائل کے تیارتی سے روکنا اور مشرق وسطیٰ کے استحکام کو نقصان پہنچانے میں ایرانی حکومت کے مبینہ کردار کا حل ڈھونڈنا بھی ناگزریر ہے۔

برطانیہ کے دفتر عظمیٰ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں یورپی ممالک دنیا کے امن و استحکام کو ایران سے لاحق خطرات کا سامنا کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ متحد ہیں۔

فرانس، برطانیہ اور جرمنی کا ایران کے جوہری معاہدوں کے متعلق بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو جاری رکھنے اور منسوخ کرنے کے متعلق فیصلہ آنا ہے۔

صدر ٹرمپ موجودہ نے معاہدے کو دیوانگی اور متنازعے قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 12 مئی کو جوہری معاہدے کے بعد ایران سے ختم کی گئی اقتصادی پابندیوں کو بحال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -