اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

اہم یورپی ملک کا بھی اسرائیلی آبادکاروں کیخلاف اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس نے ’انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں‘ پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرخارجہ کیتھرین کولونا نے یہ اعلان پیرس میں اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس نے کچھ انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے میں خود ان انتہا پسند آباد کاروں کے تشدد کو دیکھا تھا یہ ناقابل قبول ہے۔

وزیر خارجہ اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دورے کے بعد فرانس کے دارالحکومت واپس آئی تھیں۔

برطانیہ نے انتہاپسند اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی لگا دی

اقوام متحدہ کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی طور پر رہنے والے اسرائیلی آباد کاروں نے غز جنگ کے دوران وہاں پر فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ان حملوں کی تعداد 300 سے زائد ہے۔

امریکا اور برطانیہ نے اس ماہ کے شروع میں کچھ اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے، ان لوگوں پر ویزا پابندیاں عائد کی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں امن، سلامتی یا استحکام کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں