فیفا ورلڈ کپ میں مراکش اور فرانس کے کوارٹر فائنل سے قبل ایک اور تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
فیفا کی جانب سے مراکش اور فرانس کے میچ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا جس میں حیران طور پر عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک دو نہیں تمام آفیشلز کا تعلق ایک ہی ملک ارجنٹینا سے ہے۔
شائقین کی جانب سے ارجنٹینا کے آفیشلز کی تعیناتی مراکش مخالف اقدام قرار دی جارہی ہے۔
فین کا سوال ہے کہ کیا میچ فرانس کے حق میں پہلے ہی طے ہے؟
دوسری جانب شائقین مبینہ طور پر غیرمعمولی حمایت میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا تنقید کی زد میں ہے۔
یہ پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: ٹرمپ نے میچ سے قبل ہی امریکا اور بیلجیم کا میچ فکس قرار کیوں دیا؟
الجزائر کے خلاف میسی کو لال یا پیلا کارڈ نہ دکھانے پر تنقید کی گئی، ارجنتینا کو 22 فاؤل ہونے کے بعد ایک بار کارڈ دکھایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں فرانس اور مراکش کا کوارٹر فائنل پاکستان کے وقت کے مطابق رات ایک بچے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ مراکش کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے، فرانس کے ایمباپے بھی میچ میں ریکارڈ بنانے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔


