تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فرانسیسی وزیر ثقافت میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

پیرس : فرانس میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، وزیر ثقافت فرینک ریسٹر میں بھی مہلک ترین وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال رک نہ سکا، نہ ہی اسے پھیلنے سے روکا جاسکا ہے، دنیا کے دیگر ممالک کی طرح فرانس بھی تیزی سے اس کی لپیٹ میں آتا جارہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ فرانس کے وزیر ثقافت فرینک ریسٹر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ 46 سالہ حکومتی وزیر فرینک کرونا کا شکار ضرور ہوئے ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور بلکل ٹھیک ہیں۔

وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ مہلک ترین کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد فرینک ریسٹر نے اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا تو ٹیسٹ کی رپورٹیں مثبت آئیں، وزیر ثقافت گزشتہ ہفتے ایوان زیریں میں گزارے تھے جہاں پہلے ہی پانچ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں کرونا وائرس کے 8 مریض علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد بحرین میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کروادیا ہے، مہلک ترین وائرس سے ہلاکتوں میں اٹلی کا دوسرا نمبر ہے۔

اطالوی حکام نے ہلاکت خیز وائرس پر قابو پانے کےلیے تین اپریل تک تمام تعلیمی ادارے بھی بند کردئیے ہیں دوسری جانب ایرانی حکام نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایرانی سال نو پر منعقد ہونے والی مرکزی تقریب بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -