تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

لاہور: ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ شہری عبدالوہاب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں فراڈ، کاغذات میں ٹمپرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

محسن شاہنواز رانجھا سمیت مقدمے میں چوہدری محمد علی، بشیر خان، ارشد، نبیل خان، شاہد محمود کو نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بیرون ملک مقیم خاتون کا جعلی اٹارنی لیٹر بنا کر پلاٹ عبدالوہاب کو فووخت کیا تھا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا کا دعوٰی ہے کہ وہ پلاٹ کے حصہ دار ہیں۔

دوسری جانب محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کرایا گیا ہے، میرا متعلقہ جائیداد سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے کے کسی اہلکار نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، میڈیا کے ذریعےاس مقدمے کا پتہ چلا، جھوٹے مقدمے کے خلاف اپنا آئینی حق استعمال کروں گا۔

Comments