پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

چیکس میں ردوبدل کرکے لاکھوں روپے کا فراڈ، بینک صارفین ہوشیار ہوجائیں !

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بینک چیکس میں ردوبدل کے ذریعے لاکھوں روپے کے فراڈ کا انکشاف سامنے آیا تاہم چیکس نمبرز میں ردوبدل سے رقم نکلوانے پر دو بینک ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حیدرآباد زون نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینک چیکس میں ردوبدل کے ذریعے لاکھوں روپے کے فراڈ کا مکروہ گھٹیا کھیل بے نقاب کر دیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ نجی بینک کے چیکس نمبرز میں جعلسازی کر کے بھاری رقم نکلوانے کے معاملے پر دو بینک ملازمین کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بینک کے ٹیلر/ان پٹ آپریٹر عاصف علی نے مبینہ طور پر چیکس کے ہندسوں میں ردوبدل کرکے انہیں سسٹم میں پراسیس کیا، جبکہ آپریشن مینیجر مبشر علی پر مبینہ طور پر تبدیل شدہ چیکس کی ادائیگی کی اجازت دینے اور اس عمل میں معاونت کا الزام ہے۔

یہ کارروائی شکایت کنندہ محمد ہاشم کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر کی جانے والی تفصیلی انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئی۔

یہ فراڈ نجی بینک کی گلاب لغاری برانچ میں پیش آیا، جہاں بینک کے اپنے ہی ملازمین نے مبینہ طور پر اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

متاثرہ شہری کی شکایت کے مطابق ملزمان نے چالاکی سے 13 بینک چیکس کے نمبرز میں ردوبدل کیا اور جعلسازی کے ذریعے کھاتے سے زائد رقم نکلوائی۔

ایف آئی اے کی جانب سے اس گھناؤنے فراڈ میں ملوث دیگر افراد کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں