تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اے آر وائی میں نوکری کا جھانسہ دیکر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

لاہور: اے آر وائی نیوز کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے لاہور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز عارف حمید بھٹی کے مطابق ملزم لوگوں کو اے آر وائی میں نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورتا تھا، ملزم نے سوشل میڈیا پر مختلف ناموں سے اکاؤنٹ بنا رکھے تھے،

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مسلسل اپنے نمبرز اور لوکیشن تبدیل کرتا رہتا تھا، ایف آئی اے ٹیم نے ملزم محمد شاہد کو راولپنڈی سے گرفتار کیا، ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم نے لوگوں کو لوٹنے کا اعتراف کرلیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد سے متعدد موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 58/2019 درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لاہور میں ایف آئی اے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم ثاقب کے خلاف بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم ثاقب علی سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے، علاوہ ازیں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری تھی۔

Comments

- Advertisement -