پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

نارووال کے بعد شکر گڑھ سبزی منڈی میں بھی زمیندار نے گوبھی مفت تقسیم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

گوبھی کی قیمت 50 روپے من ہونے پر نارووال کے بعد شکر گڑھ سبزی منڈی میں بھی دلبرداشتہ زمیندار نے فری میں بانٹ دی۔

زمیندار نے ایک من سے زائد گوبھی فری عوام میں تقسیم کی جبکہ اس کے ساتھ کولڈرنگ بھی پلانے کی آفر دی۔ سبزی منڈی میں موجود شہری مفت گوبھی تھیلوں میں بھر کر لے گئے۔

گزشتہ روز فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشت کار نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے 50 من گوبھی لوگوں میں مفت بانٹ دی تھی۔

صادق آباد کے ایک تاجر نے سبزی منڈی میں گوبھی سے بھری پوری گاڑی مفت میں خالی کر دی تھی اور ساری سبزی ہوا میں اچھال کر لوگوں میں بانٹی۔

دلبرداشتہ کاشتکار کا کہنا تھا کہ منڈی میں گوبھی کا بھاؤ دو روپے فی کلو لگ رہا ہے جبکہ فصل تیار کرنے میں ہمارا خرچہ ہی 30 سے 40 ہزار روپے تک آتا ہے۔

مدثر عمر کا کہنا تھا کہ اپنی گوبھی دو روپے فی کلو بیچنے سے بہتر ہے کہ غریبوں میں مفت بانٹ دوں، اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مدثر نے حکومت سے بجلی اور کھاد پر سے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں