ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

مفت گوگل کروم بکس ! طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پبلک اسکولز اور کالجز کے باصلاحیت طلبہ میں کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پبلک اسکولز اور کالجز کے باصلاحیت طلبہ میں گوگل  کروم بکس تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے تمام تعلیمی بورڈز سے دوبارہ باصلاحیت طلبہ کا ڈیٹا طلب کیا ہے۔ پہلے یہ ڈیٹا 19 جنوری کو طلب کیا گیا تھا، لیکن نامکمل معلومات کی وجہ سے IBCC نے فالو اپ لیٹر جاری کیا۔

حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے، تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر نئے احکامات پر عمل کریں۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کروم بکس اور ٹیبلٹس کی تقسیم سے طلبہ کو جدید تعلیمی اوزار میسر آئیں گے، جو ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دیں گے اور مجموعی تعلیمی نظام کو بہتر بنائیں گے۔

یاد رہے چیف منسٹر پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام 2026 کا فیز-II بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس کے لیے اب طلبہ پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے درخواست دے سکتے ہیں۔

پہلی بار پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبا کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہیں، جس سے یہ اقدام مزید جامع اور سب کے لیے قابل رسائی بن گیا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی پر مبنی پروگرام پنجاب کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل اوزار فراہم کر کے تعلیمی مواقع بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں