پیر, جون 8, 2026
اشتہار

نوجوانوں کیلیے خوشخبری، مفت کورسز کا اعلان کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (21 مئی 2026): نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں مستقبل کی ڈیجیٹل مہارتوں سے بااختیار بنانے کیلیے مفت ٹریننگ پروگرام کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ پروگرام وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام (PMYP) کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو درج ذیل کورسز بالکل مفت کروائے جائیں گے:

  • پاور بی آئی (Power BI) کے ساتھ اے آئی فائنینشل اینالسٹ (AI Financial Analyst)
  • اے آئی فار ایوری ون (AI for Everyone)
  • اے آئی پاورڈ ای کامرس (AI Powered E-Commerce)
  • فری لانسنگ کے ذریعے آن لائن کمائی (Earning Money Through Freelancing)
  • اے آئی آگمنٹڈ گرافک ڈیزائننگ اور ویڈیو ایڈیٹنگ
  • اے آئی آگمنٹڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ایس ای او (SEO)

خصوصیات:

  • 100 فیصد مفت ٹریننگ، کورسز کے کوئی چارجز نہیں ہیں
  • صرف تھیوری نہیں بلکہ ہینڈز آن پریکٹیکل لرننگ فراہم کی جائے گی
  • صنعت اور مارکیٹ کی طلب کے مطابق ڈیجیٹل اسکلز
  • فری لانسنگ اور کیریئر بنانے کے بہترین مواقع
  • ملک بھر میں جدید کمپیوٹر لیبز اور ماہر ٹرینرز کی خدمات
  • آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر خصوصی توجہ

اہلیت کا معیار:

  • کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ
  • پاور بی آئی (Power BI) کورس کیلیے 14 سالہ تعلیم یعنی گریجویشن کا ہونا لازمی ہے

دیگر اہم معلومات:

  • ٹریننگ سینٹرز پورے پاکستان میں دستیاب ہیں
  • درخواست دینے کی آخری تاریخ 5 جون 2026 ہے
  • آن لائن اپلائی کرنے کیلیے اس لنک پر جائیں: https://nsis.navttc.gov.pk

پاکستان بھر سے خواہش مند نوجوان اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کیلیے آخری تاریخ سے پہلے دی گئی ویب سائٹ پر فوری رجسٹریشن کروائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں