تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سعودی اقامہ اور خروج وعودہ ویزے کی 30 نومبر کے بعد بھی مفت توسیع؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ امیگریشن(جوازات) نے خروج وعودہ ویزے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک اور سوال پر وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل ایک شہری نے استفسار کیا کہ میں اس وقت پاکستان میں ہوں اور خروج عودہ 30 نومبر کو ختم ہونے والا ہے، کیا مزید توسیع ممکن ہے؟۔

جوازات نے بتایا کہ وہ اقامہ ہولڈر غیر ملکی جو سعودی عرب سے ممنوعہ ممالک گئے ہوئے ہیں ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں حکومتی احکامات کے تحت 30 نومبر 2021 تک مفت توسیع کررہے ہیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ سفری پابندی سے متاثرہ ہر تارکین وطن کے خروج وعودہ ویزے اور اقامے کی توسیع 30 نومبر تک کی گئی۔

سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکیوں کیلئے سعودی حکومت کا نیا اعلان؟

محکمہ کا کہنا تھا کہ کفیل اقامے اور ویزے کی توسیع کا اختیاری عمل استعمال کرتے ہوئے دستاویزات کی 30 نومبر کے بعد بھی تجدید کرا سکتا ہے تاہم مفت توسیع کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

خیال رہے کہ سفری پابندی کے باعث سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز غیر ملکیوں کی سہولت کے لیے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں بھی مفت اضافہ کے خصوصی رعایت دی۔

Comments

- Advertisement -