پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

شہریوں کےلیے خوشخبری، وفاق کا صحت کارڈ کی مفت سہولت دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی صحت سہولت پروگرام سے متعلق اہم اعلان سامنے آیا ہے، اسٹیٹ لائف کے مراسلے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور جی بی کے مستقل رہائشی پروگرام سے مستفید ہوں گے، اسٹیٹ لائف کی جانب سے صحت سہولت پروگرام سے منسلک تمام پینل اسپتالوں کو ہدایات جاری کردی گئی۔

اسٹیٹ لائف نے بتایا کہ وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت ہیلتھ کارڈ 16 جنوری سے فعال ہوجائیں گے، پینل اسپتالوں کو مقررہ تاریخ سے قبل ہیلتھ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

مراسلہ میں بتایا گیا کہ مستحق اور اہل افراد کو بلاتعطل علاج کی سہولیتیں فراہم کی جائیں گی، علاج کی فراہمی کیلئے پینل اسپتالوں کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے گا، حکام کی جانب سے پینل اسپتالوں سے مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

اسٹیٹ لائف مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ وفاقی صحت سہولت پروگرام کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائےگا، وفاقی صحت سہولت پروگرام کا مقصد معیاری اور مفت طبی سہولت کی فراہمی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی صحت سہولت پروگرام کےتحت لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے، وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت جاری صحت کارڈ جون 2027 تک مؤثر رہےگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی آزاد کشمیر بھر میں 20 جنوری سے قبل صحت کارڈ کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب صحت کارڈ والوں کیلیے بڑی خبر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں