تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’فری ہٹ‘ کا قانون تبدیل کرنے کا مطالبہ

سابق آسٹریلوی بیٹر مارک ٹیلر نے آئی سی سی فری ہٹ کے قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پاک بھارت ٹاکرے میں آخری اوور میں نو بال اور فری ہٹ پر ویرات کوہلی کے بولڈ ہونے پر رنز بنائے جانے کا معاملہ متنازع ہوگیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح کے بعد میچ کے آخری اوور میں فری ہٹ پر بائی کے تین رنز پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

سابق آسٹریلی اوپنر بلے باز مارک ٹیلر نے بھی کل کے میچ کے بعد فری ہٹ قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

متنازع رن آؤٹ اور شکست کے جنازے کی راکھ

انہوں نے کہا کہ ’بیٹنگ ٹیم کو فری ہٹ پر آؤٹ نہ ہونے کا فائدہ ہوا لیکن اسے دوسری بار اس سے فائدہ نہیں ہونا چاہیے جسے عام طور پر کل کے میچ میں دیکھا گیا۔‘

مارک ٹیلر نے کہا کہ اس صورت حال میں جیسا کے ہم نے دیکھا گیند کہیں بھی جاسکتی ہے اور اگر فیلڈںگ ٹیم بلے باز کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے تو بیلز پہلے ہی زمین پر موجود ہیں اور آپ کو اسے آؤٹ کرنے کے لیے اسٹمپ کو اٹھانا پڑے گا یہ مشکل ہے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اگر گیند فری ہٹ پر اسٹمپ سے ٹکرا جاتی ہے تو آپ حقیقت میں ایک غیرمنصفانہ فائدہ حاصل کررہے ہیں۔

پاک بھارت میچ، سابق فاسٹ بولر نے امپائر کو مین آف دی میچ قرار دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ اگر بلے باز فری ہٹ پر بولڈ ہوجائے یا کیچ ہوجائے تو یہ ناٹ آؤٹ ہی ہونا چاہے لیکن اس کے بعد گیند کو ڈیڈ ہونا چاہیے یہی مناسب ہے۔

Comments

- Advertisement -