تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مفت آئی ٹی کورسز : نوجوانوں کے لئے اہم خبر

کراچی : گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ  عیدالفطر کے بعد نوجوانوں کیلئے مفت آئی ٹی کورسز شروع کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سےایکسپوسینٹرمیں بچت ایکسپو کاافتتاح ہوگا، پورے پاکستان میں پہلی باراس طرح کی ایکسپوہونےجارہی ہے، سماجی تنظیموں کےساتھ مل کر20لاکھ راشن دیں گے۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہےکہ عوام کوزیادہ سےزیادہ ریلیف فراہم کریں، مہنگائی کےطوفان کی وجہ سےلوگ ہل کررہ گئےہیں، سیلاب کے بعد سندھ کے لوگ بھی غریب ہوگئےہیں، ہم سب کومل کرخیال کرناچاہیے، عوام سوشل میڈیا پر مجھے مسائل سے آگاہ کریں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ تنقید کی پرواہ نہیں،عوام سےرابطہ نہیں توڑوں گا، عوام سےملاقات کیلئےکسی نہ کسی فوڈاسٹریٹ پر جاتا رہوں گا اور چاند رات پر گورنر ہاؤس میں خواتین کیلئے مفت مہندی،چوڑیاں دینے کا اہتمام ہے۔

انھوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے بعد نوجوانوں کیلئے مفت آئی ٹی کورسزشروع کئے جائیں گے، غیرملکی سفارتکاروں سے طالبعلموں کیلئےاسکالرشپس کی بات کی ہے، ابھی تک 350اسکالرشپس آچکی ہیں۔

گیس لوڈشیڈنگ کے حوالے سے گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں گیس کا شدید بحران ہے، گیس نہ ہونے سے شہریوں کو سحر اور افطارمیں شدیدپریشانی ہے، شہری سراپا احتجاج ہیں، گورنرہاؤس میں بھی گیس نہیں ہے، کوئی مجھ سے پوچھے میں کیوں باہرآکرسحری کر رہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -