منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

مسجد الحرام میں زائرین کو خاص سہولت فراہم کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مفت لاکر سسٹم کی سہولت کا اضافہ کردیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں انتظامیہ نے جو لاکرز مہیا کیے ہیں وہ 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں تین مقامات پر لاکرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مغربی جانب کے صحن میں وضوخانہ نمبر6 جبکہ دوسرا لاکر شارع اجیاد میں وضوخانہ نمبر 2 اور تیسرا لاکر مشرقی جانب مکہ مکرمہ کتب خانے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔

سعودی عرب: سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے بڑا حکم جاری

حرمین انتظامیہ کے مطابق لاکرز میں سامان رکھنے کی کوئی فیس نہیں، یہ سہولت زائرین کے لیے مفت فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے زائرین حرمین کے لیے مختلف نوعیت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ زائرین آرام سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں۔ یہ سہولت بھی اسی اقدام کی کڑی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں