لاہور : حکومت پنجاب نے میٹرک میں ناکام طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی ، 2024-25 میں ناکام یا سپلیمنٹری والے طلبہ آن لائن رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے میٹرک میں ناکام یا سپلیمنٹری طلبہ کے لیے مفت ہنرمندی اور فنی تعلیم کے کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امتحانات 2024-25 میں ناکام یا سپلیمنٹری والے طلبہ آن لائن رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔ یہ پروگرام اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈانٹرپرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو بیروزگاری سے بچانا اور انہیں ہنرمند بنانا ہے۔
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے تاکہ تمام متعلقہ طلبہ پروگرام میں شامل ہو سکیں اور مفت فنی تعلیم حاصل کر کے مستقبل کے مواقع سے مستفید ہو سکیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


