ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

مفت سولر ہومز سسٹمز تقسیم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سولر پروگرام شروع کرر رہے ہیں جس میں 2 لاکھ 75 ہزار مفت سولر ہومز تقسیم کریں گے۔

بجٹ 2026-27 اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق سندھ کو قابل تجدید توانائی کا مرکز بنایا جا رہا ہے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام شروع کیا جا رہا ہے عالمی سرمایہ کاری کے لیے سندھ گرین ڈیٹا انفرااسٹرکچر انیشیٹو کا آغاز کیا جا رہا ہے، عالمی معیار کے ڈیٹا سینٹرز اور اےآئی انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری لائی جائے گی۔

18ارب کی لاگت سے 2لاکھ75ہزار مفت سولر ہوم سسٹمز تقسیم کریں گے، غریب گھرانوں کوپہلےہی مفت سولر سسٹمز فراہم کر چکےہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متوسط طبقےکےلیے رعایتی سولر فنانسنگ پروگرام متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔

سندھ بجٹ 2026-27: تنخواہوں اور کم از کم اجرت میں اضافہ، کوئی نیا ٹیکس نہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں