جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

حکومت نے مفت سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت 26 لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل فراہم کرے گی۔

سندھ اسمبلی میں سالانہ بجٹ 25-2024 پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور مطابق مفت بجلی کیلیے مفت سولر فراہم کیا جائے گا، حکومت نے مفت سولر پینل کیلیے 25 ارب بجٹ میں مختص کر دیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیلیے 10 ارب روپے جبکہ حب کنال کی بحالی کیلیے 12 ارب 72 کروڑ کی رقم مختص کر دی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سندھ سولڈ ویسٹ کیلیے خصوصی طور پر 28 ارب روپے، رمضان پیکیج کیلیے 20 ارب روپے، کراچی سرکولر ریلوے کیلیے ساڑھے 4 کروڑ روپے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلیے 35 ارب روپے مختص ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بینظیر مزدور کارڈ کیلیے 5 ارب روپے، سندھ پیپلز بس سروس کیلیے 3 ارب 66 کروڑ روپے جبکہ معذور افراد کی بحالی کیلیے 6 ارب سے زائد رقم مختص ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی بجٹ 2024-25 میں سولر پینلز پر رعایت دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ حکومت کی جانب سے سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلیے درآمد پر رعایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کیلیے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جا رہی ہیں تاکہ درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جا سکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔

گزشتہ روز حکومتِ پنجاب نے بھی سالانہ بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ 100 یونٹ تک گھریلو صارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کر رہے ہیں، سولر سسٹم لگانے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت دے گی، 10 ارب کی لاگت سے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت غریبوں کو گھر دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں