جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

کینسر اور دل کے مریضوں کا مفت علاج!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (9 دسمبر 2025) پنجاب حکومت نے کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کو بڑی سہولت دیتے ہوئے ان کے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کینسر اور عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو اسپیشل اینیشیٹو کارڈ فراہم کیا جائے گا اور ہر مریض اس کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکے گا۔

اعلامیہ کے مطابق اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض نئے اسپیشل اینیشیٹو کارڈ سے مہنگے علاج کے اخراجات سے بے فکر ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسٹروک اور فالج کے بروقت علاج کے لیے بھی پروگرام پلان طلب کر لیا جب کہ سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 31 جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔ اس موقع پر سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

+ posts

الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

اہم ترین

الفت مغل
الفت مغل
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

مزید خبریں