تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں فری وائی فائی

ریاض: سعودی عرب کے مختلف پبلک مقامات پر فری وائی فائی کے 60 ہزار سے زائد پوائنٹس لگائے جاچکے ہیں۔

سعودی عرب میں مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کے گورنر نے بتایا کہ مملکت میں کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مشرقی وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے مقابلے میں سعودی عرب کی کمیونیکیشن مارکیٹ عروج پر ہے۔

گورنر ڈاکٹر محمد بن سعود التمیمی کا کہنا تھا کہ سعوی کمیونیکیشن مارکیٹ کا حجم 70 ارب ریال کے لگ بھگ ہے جبکہ مواصلاتی کمپنیوں کی بازاری قدر کا تخمینہ بھی 266 ارب ریال ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا معاشی تجزیہ کار علی الحازمی نے کہا کہ پوری دنیا ڈیجیٹل مارکیٹ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، ایک اعدادوشمار کے تحت انٹرنیشنل ڈیجٹیل اکانومی کا حجم 11 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا ہوچکا ہے۔ اس صنعت میں مستقبل میں بھی اضافہ ہوگا، اقوام متحدہ کے گراف میں بھی سعودی عرب کی پیشرفت ہوئی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2020 کے دوران سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کا گراف توجہ طلب حد تک اونچا ہوا ہے، انٹرنیٹ کے استعمال کا فروغ اور صارفین کی تعداد بھی بڑھی جبکہ مملکت میں فری وائی فائی کے 60 ہزار سے زائد پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -