تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

فری وائی فائی کا پاس ورڈ وائرل، مگر کیوں؟

واشنگٹن: امریکی شہری نے اپنے گھر کے باہر ‘فری وائی فائی’ کا پوسٹر آویزاں کیا لیکن اس میں موجود پاس ورڈ اتنا طویل ہے کہ اسے موبائل یا لیپ ٹاپ میں درج کرنا ناممکن ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سان فرانسسکو میں ایک شہری نے اپنے گھر کی دیوار پر فری وائی فائی سروس کا پوسٹر لگایا لیکن یہ اس کی شرارت تھی یا وہ واقعی پڑوسیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا چاہتا تھا یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق پگلو روچھٹ نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں اس نے لکھا کہ ‘پڑوسیوں! اب میرا وائی فائی استعمال کرو’۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے اسے جعلی قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ وائی فائی سروس کے لیے اتنا طویل پاس ورڈ کے اندراج کا آپشن موجود ہی نہیں ہوتا، زیادہ سے زیادہ 63 لیٹر ہوسکتے ہیں۔

دیگر صارفین کا کہنا تھا ایسا اقدام محض مذاق کے لیے اٹھایا گیا ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مذکورہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔

View this post on Instagram

Let my neighbors use my wifi

A post shared by Pablo Rochat (@pablo.rochat) on

Comments

- Advertisement -