جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

ایک اور فلوٹیلا نے غزہ کی طرف سفر شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

(3 اکتوبر 2025): اسرائیل کی غیر قانونی ناکہ بندی توڑنے کیلیے 100 کارکنوں پر مشتمل ایک اور فلوٹیلا نے غزہ کی جانب سفر شروع کر دیا۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بدھ کو کشتیاں اٹلی سے تقریباً 100 کارکنوں کے ساتھ روانہ ہوئی ہے۔

گروپ نے بتایا کہ 9 کشتیوں پر مشتمل قافلے میں بہت سے ڈاکٹرز اور صحافی سوار ہیں، قافلے کو کشتیِ ضمیر (Conscience Boat) کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو روکنے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

لائیو ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ نو کشتیاں فی الحال یونانی جزیرے کریٹ کے ساحل سے دور ہیں، ممکن ہے کہ اگر یہ کشتیاں غزہ کی طرف بڑھتی رہیں تو اسرائیلی بحریہ انہیں روک لے گی۔

گزشتہ روز اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کو غزہ کی جانب بڑھنے سے روکا اور اس پر سوار تقریباً 470 کارکنوں کو حراست میں لیا جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے فلسطینیوں کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچانا تھا لیکن اسرائیل نے غزہ کے پانیوں میں قافلے پر دھاوا بول دیا۔

مختلف ممالک میں گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں