جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور فری لانسنگ نے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا، فری لانسرز نے مالی سال 26 کی پہلی ششماہی میں 557 ملین ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ کمایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی شعبہ نئی بلندیوں تک پہنچ گیا ہے، جس میں پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 557 ملین ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ کمایا۔

فری لانسرز نے پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے مقابلےمیں 58 فیصد زیادہ زرمبادلہ کا اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن اور ای کامرس میں پاکستان عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ جدید سہولت کاری، تربیتی پروگرامز اور سازگار ماحولیاتی نظام کی بدولت فری لانسنگ اکانومی میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔

پاکستان میں موجود 170 سے زائد وینچر کیپٹل اسٹارٹ اپس کی مشترکہ انٹرپرائز ویلیو 4 بلین ڈالرز سے زائد ہے، جس نے بھارت، دبئی اور نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

وفاقی حکام نے کہا کہ عالمی ٹیک سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور فری لانسنگ کی تاریخ ساز کامیابی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں