جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے بعد حکومت نے فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بڑھا دیا ہے، ڈیزل پر فریٹ مارجن 80 پیسے فی لیٹر بڑھایا گیا، جس سے ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق پٹرول پر فریٹ مارجن 16 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا، جس سے پٹرول پر فریٹ مارجن 5.53 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

او ایم سی اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 88 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، حکومت ڈیزل پر 65 روپے 70 پیسے فی لیٹر ٹیکسز مارجن وصول کر رہی ہے، ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے، او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھا کر 7.08 روپے کر دیا گیا ہے۔

یکم اکتوبر سے پٹرول، ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھانے کی تیاریاں

دستاویز کے مطابق ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھا کر 7.82 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے، حکومت پٹرول پر 80 روپے 29 پیسے فی لیٹر ٹیکسز مارجن وصول کر رہی ہے، پٹرول پر پیٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول تیل کمپنیوں کا مارجن 6.47 سے 6.94 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، پٹرول پر ڈیلرز مارجن 7.41 سے 7.82 روپے فی لیٹر کیا گیا، پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں