تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فرانسیسی صدارتی انتخابات :امینیول یا لاپین فیصلہ آج ہوگا

پیرس: فرانس کےعوام آج اپنےنئےصدرکا انتخاب کریں گےجس کےلیےپولنگ کاعمل صبح سےشروع ہوچکاہےجورات 8بجےتک جاری رہےگا۔

تفصیلات کےمطابق فرانس کےاہم صدارتی انتخابات میں اعتدال پسند رہنماامینیول ماکروں یا انتہائی دائیں بازو کی قوم پرست رہنما ماری لا پین کون ہوگا فاتح فیصلہ آج ہوگا۔

فرانسیسی صدارتی انتخابات کےدوسرےمرحلے میں 39 سالہ سابق انوسٹمنٹ بینکرامینیول ماکروں اور 48 سالہ انتہائی دائیں بازو کی قوم پرست امیدوار ماری لا پین کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

فرانس میں صدارتی انتخابات کےلیےووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شروع ہوچکاہے جو رات آٹھ بجے تک جاری رہےگا۔

امینیول ماکروں جو لبرل سنٹرسٹ خیال کے حامی ہیں وہ یورپی یونین اور بزنس کے حامی ہیں جبکہ ماری لا پین نے پناہ گزین مخالف پروگرام اور ’فرانس فرسٹ‘کے نعرے پراپنی مہم چلائی ہے۔


فرانس میں صدارتی امیدوارامینیول کی انتخابی مہم ہیک


امینیول ماکروں موجودہ صدر فرانسوا اولاند کی حکومت میں وزیر برائے معیشت رہ چکے ہیں۔

خیال رہےکہ جرمنی اور برطانیہ میں ہونے والے انتخابات سےقبل فرانس کے ان انتخابات کو یورپ میں بغور دیکھا جا رہا ہے۔


فرانس: صدارتی انتخابات‘پہلےمرحلےمیں امینیول اورلاپین کامیاب


یاد رہےکہ فرانس میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلےمیں امینیول ماکروں نے23.7 فیصد ووٹ جبکہ ماری لا پین 21.7 فیصد ووٹ حاصل کیےتھے۔

واضح رہےکہ فرانسیسی صدارتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں ماری لاپین کو شکست دینےکےلیےامینیول کو فیورٹ قرار دیا جارہاہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -