ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

فرانس کے سابق صدر کو 5 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس کےسابق صدرنکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی عدالت نکولس سرکوزی پر مجرمانہ سازش کا جرم ثابت ہونے پر انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے نکولس سرکوزی کوحراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔

فرانس کے سابق صدر سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر تھے جبکہ ان دنوں وہ کرپشن کے مختلف الزامات پر گھر پر نظربند ہیں۔

گزشتہ سال فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی تھی۔

پیرس کی اپیل کورٹ کی جانب سے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں