سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی پر قذافی سے رقم لینے کا جرم ثابت ہوگیا، عدالت نے 2007 کی انتخابی مہم میں غیر قانونی فنڈز لینے کا مجرم قرار دے دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکوزی نے لیبیا کے معمر قذافی سے لاکھوں یورو خفیہ طور پر وصول کیے۔
کیس بدعنوانی اور انتخابی فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق ہے، سابق فرانسیسی صدر کو پیرس کی ہائی سیکیورٹی جیل منتقل کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق دائیں بازو سے تعلق رکھنے اور پانچ سال تک ملک کے صدر رہنے والے نکولس سرکوزی نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب فرانس کی اپوزیشن رہنما نے اپنے ملک سے اسرائیلی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کردیا اور کہا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کی اپوزیشن جماعت فرانس انبوڈ پارٹی کی ڈپٹی لیڈر ماتیلد پانوٹ نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو خط لکھ کر اسرائیلی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے خط میں ماتیلد پانوٹ نے الزام لگایا کہ اسرائیل نے انسانی ہمدردی پر مبنی ایک جائز مشن کو تین مرتبہ غیر قانونی طور پر ہائی جیک کیا، جو ناقابل قبول اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانس کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔
فرانسیسی اپوزیشن رہنما نے کولمبیا کے صدر کے حالیہ فیصلے کی بھی حمایت کی، جس کے تحت کولمبیا نے اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا۔
کینیڈین وزیراعظم نے نیتن یاہو کو خبردار کردیا
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام درست اور قابل تقلید ہے اور فرانس کو بھی یہی راستہ اپنانا چاہیے۔
ماتیلد پانوٹ کا مؤقف ہے کہ فرانس کو انسانی حقوق اور عالمی انصاف کے اصولوں کے تحت سخت قدم اٹھانا چاہیے تاکہ عالمی برادری کو واضح پیغام ملے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


