تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈاکار ریلی کے دوران فرانسیسی موٹرسائیکل سوار ہلاک

ریاض : سعودی عرب میں منعقدہ ڈاکار ریلی میں شریک فرانسیسی موٹر سائیکل سوار بیار شربان مقابلے کے دوران حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے چل بسے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکار ریلی 2021 کی انتظامیہ نے فرانسیسی موٹر سائیکل سوار کی موت کی اطلاع گزشتہ روز عام کی تھی، انتظامیہ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 10 جنوری کو مقابلے میں شریک تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

52 سالہ موٹر سائیکل سوار حادثے کے باعث کومہ میں چلا گیا تھا، جس کے بعد شدید زخمی موٹر سائیکل سوار کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے جدہ سے فرانس منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران سفر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

سعودی عرب کی وزارت کھیل و ڈاکار ریلی کی انتظامیہ نے فرانسیسی موٹر سائیکل سوار بیار شربان کی موت پر انتہائی غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -