اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

فرانسیسی اخبار کی پاکستان میں بنے ماسک کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرانسیسی اخبار میں پاکستان میں بنے ماسک کی تعریف کی گئی، 100ملین امریکی ڈالر کے آرڈر مل چکے ہیں توقع ہے یہ تعداد 500 ملین ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا فرانسیسی اخبارنےپاکستان میں بنے ماسک کی تعریف کی، پاکستان کوپہلے ہی 100ملین امریکی ڈالر کے آرڈر مل گئےہیں، توقع ہے آئندہ یہ اعدادوشمار500 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرجیکل آلات کی ملکی ضروریات پوری کررہے ہیں اور برآمد بھی کررہے ہیں جبکہ وینٹی لیٹرکے علاوہ تمام سامان پاکستان خود بنا رہا ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ پاکستان اب کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اشیاء ایکسپورٹ بھی کرے گا، فیصل آباد ماسک بنانے اور دیگر اقدامات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، 100 ملین ڈالرز کے آرڈر آچکے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں وینٹی لیٹرز کی کمرشل پروڈکشن بھی شروع ہوجائے گی، پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہوگا جو وینٹی لیٹرز خود بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں