The news is by your side.

Advertisement

فرنچ اوپن ٹینس: جوکووچ اور نڈال کی برتری

فرنچ اوپن ٹینس میں نواک جوکووچ اور رافیل نڈال سمیت ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت لیے۔ اینڈی مرے اپ سیٹ شکست سے بچ گئے۔

فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں نواک جوکووچ نے تائیوان کے لو ین کو 4-6، 1-6 اور 1-6 سے شکست دی۔

برطانیہ کے اینڈی مرے چیک ری پبلک کے راجر اسٹیپنک کے خلاف اپ سیٹ شکست سے بچ گئے۔ اینڈی مرے نے پہلے دونوں سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور اگلے تین سیٹ جیت کر دوسرے مرحلے میں قدم رکھ دیا۔

اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے سیم گروتھ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ اسٹین وارینکا، میلوس رونک اور رچرڈ گیسکے نے بھی پہلے راؤنڈ میں اپنے میچز جیت لیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں