تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

داعش کیمیائی اور جراثیمی ہتھیار استعمال کرسکتی ہے، فرانسیسی وزیراعظم

پیرس : فرانس کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے خلاف کیمیاوی اور جراثیمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

فرانس کے وزیر اعظم مانوئل والس نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ فرانس کو داعش کی جانب سے کیمیاوی اور جراثیمی ہتھیار استعمال کرنے کا خطرہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی خطرے کے امکان کو مسترد نہیں کرنا چاہیئے بلکہ تمام ضروری احتیاطی اقدامات انجام دینے چاہئیے.

مطابق فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس میں دہشت گردی اس لیے نہیں کی گئی کہ فرانس شام اور عراق میں فوجی کارروائی میں مصروف ہے بلکہ فرانس جو کچھ ہے اس وجہ سے یہ دہشت گردی کی گئی۔

دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی پیشگی شرط کے بغیر داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لیں۔

Comments

- Advertisement -