بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

فرانسیسی صدر نے غزہ آپریشن کو ناکام قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے غزہ آپریشن کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مغویوں کی رہائی اولین ترجیح ہے لیکن اسرائیل کی غزہ میں ایک طرح کی مستقل جنگ خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری ایک سیاسی منصوبہ ہے جس کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے امکان کو ختم کرنا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے چھٹی بار غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے باعث منظور نہیں ہو سکی، 15 رکنی سلامتی کونسل کے ارکان میں 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

قرارداد میں حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کی قید میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، قراداد میں اسرائیل کی حکومت سے کہا گیا کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں اور رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائے۔

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون سے حملہ (ویڈیو)

یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 10 غیرمستقل ارکان کی جانب سے پیش کی گئی جن میں پاکستان، پانامہ، الجزائر، جمہوریہ کوریا، ڈنمارک، سلوانیہ، سیرالیون، صومالیہ، گیانا اور یونان شامل ہیں۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کی مستقل سفیر باربرا ووڈورڈ نے کہا کہ ان کے ملک نے غزہ میں سنگین انسانی بحران سے نمٹنے، یرغمالیوں کی واپسی اور تنازع کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کے لیے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں