تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فرانس میں ایمرجنسی میں مزید 3ماہ کی توسیع

پیرس: فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے نیس میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد ملک میں نافذ ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

فرانسیسی صدر اولاند نے ہنگامی اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں کہا کہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہے، واقعے کے فوری بعد پورے فرانس میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی، اس طرح کے حملے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔

صدر نے وزارت داخلہ کے بحران مرکز کو فعال کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ نیس حملے کے بعد ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی، نافذ ایمرجنسی کی میعاد چھبیس جولائی کو ختم ہونے والی تھی۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کارروائی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نہیں روک سکتی، عراق اورشام میں کارروائیاں جاری رکھیں گے، ہمیں اپنے گھر میں نشانہ بنانے والوں کو اکھاڑ پھینکیں گے۔

واضح رہے کہ نیس میں قومی دن کی تقریبات کے دوران تیزرفتار ٹرک ہجوم پرچڑھ دوڑا تھا، ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ بھی کی، جس سے اسی افراد ہلاک اور ایک سو بیس زخمی ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -