تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مظاہرے میں شریک شخص پر تشدد کرنے والا فرانسیسی صدر کا محافظ برطرف

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے مظاہرے میں شریک شخص پر تشدد کرنے والے اپنے ذاتی محافظ کو برطرف کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اپنے ذاتی محافظ کو برطرف کردیا جس نے یکم مئی کو احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک شخص کو زدوکوب کیا تھا۔

احتجاج میں شریک شخص کو مارنے پر مذکورہ ذاتی محافظ کو مختصر مدت کے لیے کام سے روک دیا گیا تھا اس انکشاف کے بعد فرانسیسی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

صدارتی محل کے ایک ذمہ دار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کو مذکورہ اہلکار کے تصرف کے حوالے سے نئے حقائق سے آگاہ کیا گیا، اس کے نتیجے میں ایوان صدارت نے الیگزینڈر پینالا کو برطرف کرنے کے اقدامات کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ میکرون کا ذاتی محافظ یکم مئی کو مظاہرے میں شریک ایک خاتون کو گھسیٹ کر دور لے جاتا ہوا دکھائی دیا، اس کے بعد الیگزینڈر نے مظاہرے میں شریک ایک شخص کو زدوکوب بھی کیا۔

فرانس میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ انہوں نے واقعے کے بعد فوری طور پر ذمہ دار اہلکار کو برطرف نہیں کیا اور خاموشی اختیار کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -