جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

فرانس کے صدر میکرون کا امریکا سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کم کرے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ تنازع کو صرف سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے، سب کو پرامن رہنے کی ضرورت ہے، آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ کا نشانہ خاص طور پر فرانس نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے مطابق وہ صرف انتباہی فائر تھے اور جہاز کا عملہ محفوظ رہا ہے۔

یہ پڑھیں: آبنائےہرمز بغیر کسی شرط اور کنٹرول یا ٹول ٹیکس کھولا جائے، میکرون

اس سے قبل میکرون نے بتایا تھا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ٹرمپ سے گفتگو کی جس میں اسلام آبادمذاکرات اور غلط فہمیوں کو دور کرنے اور مزید کشیدگی سے بچنے پر زور دیا۔

فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ انتہائی اہم ہے کہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی شرط اور کنٹرول یا ٹول ٹیکس کھولا جائے جب کہ مذاکرات کو جلد دوبارہ شروع ہونا چاہیے جس میں اسٹیک ہولڈرز کی حمایت شامل ہو۔

میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس اور برطانیہ جمعہ کو پیرس میں ایک کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گے جس میں ممالک کو شامل کیا جائے گا جو سیکیورٹی صورتحال میں بہتری چاہتے ہیں ہمارا مقصد ہے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئے اور آبنائے ہرمز میں جہازرانی کی آزادی ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں