بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

فرانس پر مزید حملوں کا خدشہ ہے، فرانسیسی وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس :فرانسیسی وزیراعظم نے فرانس میں مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، انکا کہنا ہے کہ ملک کو بدترین صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیئے.

پیرس حملوں کے بعد فرانس کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، ملک کے وزیراعظم مینوئل والز نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر مزید حملے ہو سکتے ہیں.

مینوئل والز نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ نہ صرف فرانس بلکہ دیگر یورپی ملکوں میں بھی مزید کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہیں، حکومت ایمرجنسی قوانین کے تحت اسلامی انتہا پسندوں اور ان سب سے جو نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں، تفتیش کر رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جمعے کو پیرس میں ایک فٹ بال سٹیڈیم، شراب خانوں اور ایک میوزک ہال پر ہونے والے حملوں میں کم از کم 129 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں