تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سمندر میں پھنسا شخص کئی گھنٹوں بعد معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا

بحر اوقیانوس میں کشتی الٹ جانے کے بعد پھنس جانے والے 62 سالہ شخص کو 16 گھنٹے بعد معجزاتی طور پر زندہ بچا لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 62 سالہ فرانسیسی شخص نے کشتی الٹنے کے بعد ائیر ببل کو استعمال کرکے اپنی زندگی بچالی، فرانسیسی شخص نے 12 میٹر طویل کشتی پر پرتگال کے دارالحکومت لزبن سے سفر کا آغاز کیا، تاہم جب وہ اسپین کے شمال مغرب میں Galicia کے قریب پہنچا تو اس کی کشتی الٹ گئی۔

ہسپانوی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ 62 شخص نے کشتی ڈوبنے سے پہلے سگنل بھیجے تھے، سگنل ملنے کے بعد کوسٹ گارڈز نے ایک بحری جہاز میں پانچ غوطہ خور اور تین ہیلی کاپٹر تلاش کیلئے روانہ کیے۔

کوسٹ گارڈز نے اس کشتی کو دریافت تو کرلیا مگر رات کا وقت ہونے اور سمندری لہروں کی شدت زیادہ ہونے کے باعث متاثرہ شخص کو بچانے کیلئے انہیں 3 اگست کی صبح تک انتظار کرنا پڑا، ریسکیو ٹیم نے کشتی کو ڈوبنے سے روکنے کے لیے غبارے باندھ دیے ۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی الٹنے کے بعد اس شخص نے ٹھنڈے پانی میں چھلانگ لگا دی تھی اور پھر وہ تیر کر کشتی کے نیچے چلا گیا، جہاں سے اس ریسکیو کیلئے جانے والے غوطہ خوروں نے بچالیا۔ اسے بچانے کے بعد ہیلی کاپٹر میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا۔

حکام کی جانب سے اس شخص کا نام اب تک ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -