کراچی: حویلیاں میں ہونے والے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے فرانسیسی ٹیم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تحقیقات کےلئے اسلام آباد پہنچے گی‘ فرانسیسی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ٹیم اور اسی آئی بی کے ارکان پیر یامنگل کو بلیک باکس اور وائس ریکارڈر لے کر فرانس روانہ ہوں گے‘ طیارہ حادثے پر فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اس سلسلےمیں میں پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کے ویزے سے متعلق فرانسیسی سفارتخانے نے چوبیس گھنٹے میں ویزا جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک باکس اور وائس ریکارڈر ڈی کوڈ ہونے کے بعد اس کی تمام تر فائلوں کی کاپی ایس آئی بی کے حوالے کرد ی جائے گی جس کی جانچ کے لئے مزید دو سے تین ہفتے لگیں گے۔
طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کراچی پہنچا دیا گیا
یاد رہے کہ 7 دسمبر کی شام چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے661 حویلیاں کے نزدیک حادثے کاشکار ہوگئی تھی ‘ جہاز میں عملے سمیت 47 افراد سوار تھے۔
حادثے میں معروف نعت خواں اور اے آروائی کے ٹی وی ہوسٹ جنید جمشید اپنی اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔ تمام افراد کی شناخت کاعمل ڈی این کے ذریعے جار ی ہے۔