منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

تازہ مچھلی خریدنے کیلئے پہچان کیسے کی جائے؟ چند آسان طریقے

اشتہار

حیرت انگیز

سردیوں کی آمد آمد ہے اور ساتھ ہی ساتھ موسم سرما کی سب بے بڑی سوغات کی مچھلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جو صحت کیلئے بے حد مفید ہے۔

اب ایسے میں ایک مسئلہ مچھلی خریدنے کا بھی ہے کیونکہ ہر کسی کو اچھی اور تازہ مچھلی کی پہچان نہیں ہوتی اکثر لوگ مچھلی فروش سے دھوکہ کھا کر خراب مچھلی بھی اٹھا لاتے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے محمد حنین امین نے مچھلی بازار کا دورہ کیا اور دکانداروں سے اس کی خرید و فروخت سے متعلق تفصیلی گفتگو کی جو سامعین کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایک دکاندار نے ایک خاص اور بڑی مچھلی دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ ’’ہیرا ‘‘ مچھلی ہے اس کو عام طور پر بار بی کیو کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اس کی موجودہ قیمت800روپے کلو ہے تاہم سردیوں میں یہ 14سو رپوے تک بھی فروخت کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اور مچھلی جس کا نام ’’دوتھر‘‘ہے یہ بھی باربی کیو کی مچھلی ہے اور اس کا ریٹ بھی ہیرا مچھلی کے برابر ہے۔

مچھلی فروش کا کہنا تھا کہ اچھی اور تازہ مچھلی کی پہچان یہ ہے کہ اس کی جلد اور آنکھیں چمکتی ہوئی ہوں اور اس کے گلپھڑے خون سے سرخ ہوں مچھلی جتنی پرانی ہوگی اس کی آنکھوں کی چمک اتنی ہی کم ہوگی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کیکڑا کبھی بھی مرا ہوا نہیں لینا چاہیے جب بھی خریدیں زندہ کیکڑا خرید کر اس کا سوپ بنائیں جو صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں