The news is by your side.

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشکورار ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ آج صبح سے ہی جاری ہے، ملیر، بحریہ ٹاؤن، گڈاپ، گلشن حدید اور قائد آباد میں تیز بارش ہوئی، جبکہ دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں کہیں بوندا باندی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شام 5 بجے تک شہر میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 47 اور قائد آباد میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ جناح ٹرمینل پر 20 اور اولڈ ایئرپورٹ پر 9.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی اے ایف بیس فیصل پر7، سعدی ٹاون میں 6، یونیورسٹی روڈ پر 2.5، کورنگی میں 2.2، مسرور بیس اور کیماڑی میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں